علامہ محمد اقبال کے 150 ویں یومِ ولادت کی قومی تقریبات

بین الاقوامی اقبال کانفرنس 2026

عصرِ حاضر میں فکرِ اقبال کی معنویت

نومبر 2026

حکومتِ پاکستان کی سرپرستی میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام

2026

کانفرنس کا تعارف

علامہ محمد اقبال کے 150 ویں یومِ ولادت کی قومی تقریبات کے سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی اقبال کانفرنس نومبر 2026 میں منعقد ہوگی۔

اس بین الاقوامی علمی کانفرنس میں پاکستان اور دنیا بھر سے ممتاز اقبال شناس، محققین، اساتذہ، دانشور اور اہلِ علم شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد فکرِ اقبال کے علمی، فکری، ادبی، فلسفیانہ، تہذیبی اور عصری پہلوؤں پر اعلیٰ معیار کی تحقیق کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر علمی مکالمے کو وسعت دینا ہے۔

کانفرنس کے موضوعات

1

انسانیت کے لیے اقبال کی معنویت

2

دنیا کی مابعد الطبیعیاتی اور مذہبی روایات کے لیے اقبال کی معنویت

3

اقبال اور مسئلہ فلسطین

4

اقبال اور عصرِ حاضر کی زبوں حالی

5

اقبال اور خواتین کی آزادی و خودمختاری

6

اقبال کا فلسفۂ سائنس

7

اقبال اور مذہب کو درپیش معاصر چیلنجز

8

اقبال اور مابعد اقبال روایت

9

فکرِ اقبال اور عالمی امن

10

عالمی تناظر میں اقبال کی سیاسی فکر

11

اقبال کا فلسفۂ ماورائیت اور آفاقیت

12

نوجوان نسل کے مستقبل کے بارے میں علامہ اقبال کی فکر

13

علامہ اقبال کی شاعری: بصیرت اور عمل

14

علامہ اقبال کا فلسفۂ تغیر اور عصرِ حاضر

15

علامہ محمد اقبال کے اصولِ ثبات و تغیر

16

علامہ اقبال اور وحدتِ امت

17

فکرِ اقبال اور مابعد جدیدیت کے چیلنجز

18

علامہ محمد اقبال اور جدید فارسی روایت

مقالات کی دعوت

اقبال اکادمی پاکستان تمام اہلِ علم، محققین، اساتذہ، طلبۂ تحقیق اور اہلِ قلم کو دعوت دیتی ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے تحقیقی مقالات کے خلاصے ارسال کریں۔

خلاصہ مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست 2026

خلاصہ ہائے مقالات آن لائن فارم کے ذریعے وصول کیے جا رہے ہیں۔

خلاصہ مقالہ جمع کرائیں
اردو مقالات کی دعوت کا بینر
مکمل بینر کھولیں

رابطہ

ای میلiic2026@allamaiqbal.com
فون+92 42 99203573+92 42 36314510
پتااقبال اکادمی پاکستان، چھٹی منزل، اکادمی بلاک، ایوانِ اقبال کمپلیکس، ایجرٹن روڈ، لاہور، پاکستان